SportsPosted at: Dec 10 2023 6:54PM آئی بی اے نے چار نئی فیڈریشنز کو منظوری دی
دبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) نے ہفتہ کو یہاں کانگریس میں چار فیڈریشنوں کی رکنیت کو منظوری دینے اور تین کو ختم کرنے کے لئے ووٹنگ کی۔
منظور شدہ فیڈریشنوں میں یو ایس باکسنگ فیڈریشن بھی شامل ہے، جو رائے جونز جونیئر کی قیادت میں ایک نئی تنظیم ہے اور یو ایس اے باکسنگ کے ڈس ایفلیشن کے بعد تشکیل دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ سوئس باکسنگ، نورفولک آئی لینڈ باکسنگ ایسوسی ایشن اور تووالو ایمیچور باکسنگ ایسوسی ایشن کو تسلیم کیا گیا ہے۔