Sports » other GamesPosted at: Apr 22 2018 7:26PM باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف کوچالیس سیکنڈز میں ڈھیر کیا
لندن ، 22 اپریل (یو این آئی ) دو سال بعد رنگ میں اترنے والے پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان ایک بار پھر کنگ قرار پاگئے، باکسرعامرخان نے کینیڈین حریف فل لوگریکو کو چالیس سیکنڈز میں ڈھیر کرتے ہوئے پہلےہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
گریکو، عامرخان کے تابڑ توڑ حملوں کا سامنا نہ کرسکے اور دو باررنگ میں گرے۔
عامر خان نے اپنے حریف پر ابتدا سے ہی تابڑ توڑ حملے شروع کردیئے تھے اور ابتدائی 30 سیکنڈز کے اندر ہی ان کے حریف لڑکھڑا گئے تھے۔