image
Thursday, Apr 9 2020 | Time 10:04 Hrs(IST)
  • چین میں کورونا وائرس کے 63 نئے کیسز
  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا سے تقریبا 2000 افراد ہلاک
  • ٹرمپ نے یہودیوں کو پاسوورکی مبارک باد دی
  • روس بیرون ملک میں پھنسے اپنے 1200 شہریوں کو واپس لایا
  • ممبئی: گزشتہ پانچ روزمیں کووڈ-19 کے 10 معاملات کا انکشاف
  • کورونا وائرس : پیرومیں 26 اپریل تک ایمرجنسی کی مدت میں توسیع
  • ٹرمپ نے یہودیوں کو پاسوور مبارک دی
  • جموں وکشمیر میں کورونا وائرس: 33 نئے مثبت معاملات سامنے آئے، 40,336 افراد زیر نگرانی
  • ماسکومیں آتشزدگی،چارافرادہلاک
  • سربیائی صدر کا بیٹا کورونا وائرس سے متاثر
  • امریکہ میں کوروناوائرس سےہلاک شدگان کی تعداد 14000 سے متجاوز
  • یونائٹیڈ نیوزآف انڈیا اردوسروس ، 9رفیع مارگ ،نئی دہلی کی جانب سے تما م سبسکرائبرز کو صبح کا سلام
Sports » womens cricket

میری کوم کو ریو کیلئے وائلڈ کارڈ نہیں

میری کوم کو ریو کیلئے وائلڈ کارڈ نہیں
Marry Kom

نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) ہندوستان کی واحد اولمپک میڈلسٹ خاتون باکسر ایم سی میری کوم کی ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے کی آخری امید توڑتے ہوئے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے انہیں وائلڈ کارڈ داخلہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔
باکسنگ ایسوسی ایشن (آيبا) کی ایڈہاک کمیٹی کے صدر کشن نرسي نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کوم کو برازیل کے ریو ڈی جینرو میں پانچ اگست سے شروع ہونے جا رہے اولمپک کھیلوں کے لیے وائلڈ کارڈ داخلہ دینے سے آئی او سی نے انکار کر دیا ہے ۔
اولمپکس میں کانسی کا تمغہ یافتہ کھلاڑی گذشتہ ماہ عالمی چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں ہی ہار کر باہر ہو گئی تھیں اور ان کھیلوں کے لیے کوالیفائی ہی نہیں کر سکیں تھیں۔

image