image
Tuesday, Mar 19 2024 | Time 16:51 Hrs(IST)
Sports » Ranking

ٹائی سن کی گوریلا سے لڑنے کے لیے دس ہزار ڈالر کی پیشکش

ٹائی سن کی گوریلا سے لڑنے کے لیے  دس ہزار ڈالر کی پیشکش

لندن ، 13 اپریل ( یو این آئی ) امریکی باکسنگ لیجنڈ مائیک ٹائی سن باکسنگ کی دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا نام ہےجنہیں کون نہیں جانتا، انہوں نے گوریلا سے لڑنے کے لیے دس ہزار ڈالر کی پیشکش کی ۔

باکسر مائیک ٹائی سن کے بارے میں جہاں اتنی خبریں دنیا بھر میں مشہور ہیں، وہیں ان خبروں میں سے ایک خبر ان کی چڑیا گھر میں جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کو گوریلا سے لڑنے کے لیے پیسے کی پیشکش والی خبر بھی ہے ۔

ٹائی سن کی زندگی میں یہ واقعہ 1989میں پیش آیا، جب انہوں نے اداکارہ رابن گونز سے شادی کی تھی اور وہ اپنی بیوی کے ہمراہ چڑیا گھر گئے جہاں انہوں نے چڑیا گھر کے منتظم کو ایک بڑے سائز کے گوریلا سے لڑنے کے لیے دس ہزار امریکی ڈالر کی آفر کی۔

image