image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 00:29 Hrs(IST)
Sports

نیتو نے ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ یقینی بنایا

نیتو نے ہندوستان کے لیے پہلا تمغہ یقینی بنایا

نئی دہلی، 22 مارچ (یو این آئی) دولت مشترکہ کھیل 2022 کی طلائی تمغہ جیتنے والی نیتو گھانگھاس نے بدھ کو خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی مدوکا واڈا کو شکست دے کر ہندوستان کا پہلا تمغہ یقینی بنایا۔

نیتو نے 48 کلوگرام زمرے میں آر سی ایس (ریفری اسٹاپیج) طریقہ سے مدوکا کو شکست دی۔
اس نے اپنے آخری دو مقابلوں میں بھی آر ایس سی کے مخالف باکسر کو شکست دی تھی۔

image