NationalPosted at: Sep 21 2019 9:20PM امت چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی بنے
نئی دہلی، 21ستمبر (یو این آئی) ہندستان کے امت پنگھل نے روس کے ایکاٹیرنبرگ میں عالمی مکہ بازی مقابلہ کے 52کلوگرام فلائی ویٹ زمرہ کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کی لیکن انہیں سنیچر کو خطابی مقابلہ میں شکست کھانے کے بعد چاندی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا۔
امت کو فائنل میں ازبکستان کے شاخوبدین جوئروف سے 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے عالمی مقابلہ میں ہندستان کی طرف سے پہلا سونے کا تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔ امت اس طرح عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندستانی مرد مکہ باز بن گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ایک دیگر ہندستانی مکہ باز منیش کوشک کو 63کلوگرام میں کانسہ کا تمغہ ملا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے جب ایک عالمی چیمپئن شپ میں ایک ساتھ دو ہندستانیوں نے تمغے جیتے ہیں۔ ا س سے پہلے 2009میں وجیندر سنگھ، 2011میں وکاس کرشنن، 2015میں شیوا تھا پااور 2017میں گورو بدھوڑی نے کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
جاری یوا ین آئی۔ م ع۔ 2036