InternationalPosted at: May 29 2020 9:43AM برازیل میں ایک دن میں کوویڈ 19 انفیکشن سے 1156 اموات درج
ریو ڈی جنیریو،29 مئی (اسپوتنک)برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ 19)انفیکشن سے 1156 لوگوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد 26754 پر پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے جمعرات کی رات بتایا کہ اس مدت کے دوران کورونا انفیکشن کے 26417 نئے معاملے درج کئےگئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 438238 پر پہنچ گئی ہے۔
ایک دن پہلے برازیل میں 20599 نئے معاملے درج کئے گئے تھے اور 1086 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔عالمی ادارہ صحت نے کوویڈ 19 کو 11 مارچ کو وبا قرار دے دیاتھا۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 57لاکھ سے زیادہ لوگ انفیکشن کی زد میں آئے ہیں اور 3.58 لاکھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
اسپوتنک۔اےایم۔