InternationalPosted at: Jan 27 2020 10:09AM برازیل میں شدید بارش کی وجہ سے 37 افراد ہلاک ، متعدد لاپتہ
ریو ڈی جنیرو 27 جنوری (ژنہوا ) برازیل کے جنوب مشرقی شہر بیلو ہوریزونٹے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال ہوجانے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 21 دیگر لاپتہ ہیں۔
یہ اطلاع مقامی میڈیا نے اتوار کے روز دی۔ریاست کے سول ڈیفینس افسران کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے 13،687 افراد کو اپنے گھر وں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر جانا پڑا ہے اور 3،354 لوگ بارش کی وجہ سے بے گھر ہوگئے ہیں۔
برازیل کے قومی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ کو بیلو ہوریزونٹے میں پچھلے 110 سالوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔ یہاں پر تقریبا 24 گھنٹے میں 171.8 ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے سیلاب جیسی صورتحال بن گئی ہے۔
گورنر رومیو زیما نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انسانی امداد بھیجنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
ژنہوا۔ شا پ۔ 0848