OthersPosted at: Jul 15 2020 1:53PM اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ممبئی ، 15 جولائی ( یواین آئی) کورونا ویکسین کی رپورٹ اور ریلائنس اے جی ایم میں بڑے اعلانات کے درمیان بدھ کے روز ملک کی اسٹاک مارکیٹوں نے لمبی چھلانگ لگائی۔
بی ایس ای کا سنیکس آج 282 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کھلا اور اس وقت 700 پوائنٹس کے اضافہ سے 36730 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
این ایس سی کا نفٹی بھی109پوائنٹس کے ساتھ 10802پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے۔
امریکہ میں ’ماڈرناانک‘ کے کورونا وائرس کی ویکسین کے پہلے دو ٹسٹ ہوچکے ہیں ۔ اطلاعات ہیں کہ اس ٹسٹ کے نتائج سے سائنسداں اور ماہرین خوش ہیں ۔اس اس ویکسین کا آخری ٹسٹ ہونا باقی ہے۔
ریلائنس کی آج سالانہ جنرل میٹنگ(اے جی ایم) ہے جس سے بڑے اعلانات کی توقع کی جارہی ہے۔ بی ایس ای میں ریلائنس کا شیئر 1959 روپے پر دو فیصد سے زائد اوپر ہے۔
ملک کی دوسری سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی انفوسیس کے سہ ماہی کے نتائج آج آرہے ہیں۔ انفوسس کے حصص میں دو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یواین آئی،اظ