NationalPosted at: Jan 19 2020 7:13PM رسم حلوہ کے ساتھ بجٹ کی چھپائی شروع
نئی دہلی ، 19 جنوری (یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے یکم فروری کو عام بجٹ پیش کرنے کی تیاریوں کے درمیان کل نارتھ بلاک میں واقع وزارت خزانہ میں حلوہ کی رسم کے ساتھ ہی بجٹ کی چھپائی شروع ہوگی ذرائع کے مطابق اس رسم میں وزیر خزانہ کے ساتھ ہی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر اور وزارت کے سینئر افسران موجود رہیں گے۔ بجٹ کی چھپائی حلوہ بنانے کی رسم سے شروع کرنے کی روایت کافی پہلے وقت سے چلی آ رہی ہے۔ حلوہ کو مبارک سمجھا جاتا ہے اوراچھے کام کی شروعات میٹھے سے کی جاتی ہے۔
عام طور پرحلوہ بنانے کی رسم میں بجٹ بنانے والے افسران ہی شامل ہوتے ہیں۔ حلواہ بننے کے بعد وزارت کے ملازم بجٹ بنانے میں لگ جاتے ہیں۔ بجٹ پیش ہونے کے ایک ہفتے پہلے ہی ان لوگوں کو 24 گھنٹے نارتھ بلاک میں ہی رہنا ہوتا ہے۔ سخت حفاظتی بندوبست کے بیچ بجٹ کی چھپائی کا کام وزارت خزانہ کے بیس منٹ میں ہوتا ہے۔
یواین آئی۔ م س