NationalPosted at: Jan 31 2018 7:46PM انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی امید
نئی دہلی، 31جنوری (یو این آئی) وزیر خزانہ ارون جیٹلی جمعرات کو عام الیکشن سے قبل آخری مکمل بجٹ پیش کریں گے۔ اس مرتبہ لوگوں کی توجہ ‘کیا سستا ، کیا مہنگا ‘ سے ہٹ کر انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی پر رہے گی اور تنخواہ یافتہ ملازمین کو امید ہے کہ وزیر خزانہ اس مرتبہ ان پر مہربان ہوسکتے ہیں۔
جی ایس ٹی کے نافذ ہونے کے ساتھ ہی بالواسطہ ٹیکس لگانے کا کام حکومت کے ہاتھوں سے نکل گیا ہے اور یہ کام اب وزیر خزانہ کی صدارت والی جی ایس ٹی کونسل کرتی ہے۔ جس میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے وزرائے خزانہ رکن ہیں۔ اب بجٹ میں بالواسطہ ٹیکس کے سلسلے میں بہت کچھ نہیں ہوگا لیکن ایکسائز ڈیوٹی میں تبدیلی ہونے پر درآمد شدہ اشیاء کی قیمتیں متاثرہوسکتی ہیں۔
آئندہ سال عام انتحانات ہونے سے قبل مودی حکومت کا یہ آخری مکمل بجٹ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اس سال آٹھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ حکومت کے زرعی سیکٹر اور چھوٹی صنعتوں پر خصوصی توجہ دینے کی امید ہے۔ کیوں کہ سال 2022تک حکومت کسانو ں کی آمدنی دوگنا کرنے کے پرعزم ہدف پر کام کررہی ہے۔ اس کے لئے حکومت زرعی سیکٹر کے لئے کچھ بڑے اعلانات کرسکتی ہے۔
نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کی وجہ سے معیشت میں آئی سستی کے مدنظر یہ امیدکی جارہی ہے کہ حکومت اگلے سال کے مالیاتی خسارے کے ہدف کو بڑھا سکتی ہے اور عام انتخابات سے قبل عوامی فلاح و بہبود کے پروگراموں پر سرکاری خرچ میں اضافہ پر زور دیا جاسکتا ہے۔
یو این آئی ج ا