OthersPosted at: Jul 2 2022 9:43PM بائے بائے مودی۔حیدرآباد میں ریلی
حیدرآباد 2جولائی(یواین آئی)حیدرآباد میں بی جے پی کے دوروزہ قومی عاملہ کے اجلاس کے موقع پر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے بائے بائے مودی ریلی نکالی گئی۔پرانا شہرحیدرآباد کے تاریخی چارمینار سے یہ ریلی نکالی گئی جس میں برسراقتدارجماعت کے حلقہ بہلادر پورہ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے شرکت کی۔ان کارکنوں کے ہاتھوں میں فلکسی تھا جس پر لکھاگیا تھا کہ بائے بائے مودی۔ساتھ ہی یہ کارکن بھی بائے بائے مودی کا نعرہ لگارہے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں سے شہر کے بعض مقامات پر بھی بائے بائے مودی کے فلکسی بورڈ س لگائے گئے تھے۔
یواین آئی وخ