OthersPosted at: May 25 2020 6:00PM کابینہ سیکرٹری نے مغربی بنگال میں راحت مہمات کا جائزہ لیا
نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے آج یہاں قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں مغربی بنگال میں طوفان امفن کے بعد راحت اور باز آبادکاری مہمات کا جائزہ لیا۔
مغربی بنگال کے چیف سکریٹری نے راحت اور باز آبادکاری کے کاموں میں تعاون اور مدد کے لئے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ریاست کے متاثرہ اضلاع میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈھانچے کی بحالی کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ زیادہ تر علاقوں میں مواصلات رابطہ بحال کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی ترسیل نیٹ ورک کی کوتاہیوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی ابھی مکمل طور نہیں ہو پائی ہے۔ اس کام میں مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ پڑوسی ریاستوں کی ٹیموں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
اس دوران فوج کو کولکتہ میں تعینات کی گئی ہے جہاں وہ نیشنل ڈیزاسٹر راحتی فورس اور ریاست آفت راحتی فورس کی ٹیموں کے ساتھ مل کر بند پڑی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہے۔
کابینہ سکریٹری نے مشورہ دیا ہے کہ تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی، ٹیلی کمیونیکیشن اور پینے کے پانی کی فراہمی ترجیح کے ساتھ یقینی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ریاست کی ضرورت کے مطابق آگے بھی تعاون جاری رکھے گی۔ ریاست کی مانگ کے پیش نظر اناج کاکافی ذخیرہ بھی تیار رکھا گیا ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ ریاست میں نقصان کا اندازہ کرنے کے لئے جلد ہی مرکزی ٹیم وہاں بھیجے گا۔ انہوں نے ریاست سے کہا ہے کہ وہ اپنی اضافی ضروریات کے بارے میں سینٹر کو آگاہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے مرکزی وزارتوں اور ایجنسیوں سے ریاستی حکومت کے ساتھ رفتار بنائے رکھنے کو کہا۔
مغربی بنگال کے چیف سکریٹری نے اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حصہ لیا۔ مختلف وزارتوں کے کئی سینئر حکام نے بھی اجلاس میں حصہ لیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔