NationalPosted at: Dec 6 2018 9:52PM قومی زرعی مصنوعات برآمد پالیسی کا اعلان
نئی دہلی، 6دسمبر (یو این آئی) حکومت نے 2022تک برآمد کو 600ارب ڈالر کرنے کے ہدف اعلان کرتے ہوئے جمعرات کو قومی زرعی مصنوعات برآمد پالیسی کو منظوری دے دی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں زرعی مصنوعات پالیسی کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں کامرس اور صنعت کے وزیر سریش پربھو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس سے نامیاتی مصنوعات اور پروسیسنگ مصنوعات کو برآمد کیا جاسکے گا۔ اس کے تحت پھلوں اور مسالحہ جات کے ایکسپورٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ زرعی مصنوعات کے ایکسپورٹ پر سے تمام پابندیاں ہٹائی جائیں گی۔ حالانکہ پیاز ، آلو اور ان کے جیسی غذائی اشیا کی برامد کا وقتا فوقتاََ جائزہ لیا جائے گا۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔2125