NationalPosted at: Nov 8 2018 11:37PM مزید چھ ہوائی اڈوں کا آپریشن پی پی پی ماڈل پر
نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) حکومت نے ملک کے چھ بڑے ہوائی اڈے کا آپریشن، منیجمنٹ اور ڈیولپمنٹ کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی جمعرات کو یہاں ہوئی میٹنگ میں اس سلسلہ کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ ان ہوائی اڈوں میں احمدآباد، جے پور، لکھنو، گوہاٹی، ترواننت پورم اور بنگلورو شامل ہیں۔
قانو ن و انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہلی، ممبئی، چنئی سمیت پانچ پانچ ہوائی اڈوں کا آپریشن پی پی پی ماڈل پر کیا جارہا ہے اور ان سے ہوئے تجربہ کی بنیاد پر مزید چھ ہوائی اڈوں کو اسی ماڈل کے تحت چلانے کا پالیسی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہم اس سلسلہ میں نیتی آیوگ کے چیف ایکزیکیوٹیو افسر کی قیادت میں سکریٹریوں کی ایک بااختیار کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندستان کے پی پی پی ماڈل کی بین الاقوامی سطح پر تعریف کی گئی ہے اور اس سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2134