NationalPosted at: Nov 8 2018 11:37PM آندھرامیں قبائلی یونیورسٹی کھولنے کی تجویز کو منظوری
نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) حکومت نے آندھراپردیش میں مرکزی قبائلی یونیورسٹی کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا۔
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ آندھرپردیش کے وجے نگرم ضلع کے ریلی گاوں میں یہ سنٹرل یونیورسٹی کھولی جائے گی۔ یونیورسٹی آندھراپردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ ، 2014کی 13ویں شیڈول کے تحت قائم کی جائے گی۔
مسٹر پرساد نے بتایا کہ مرکزی قبائلی یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے پہلے مرحلہ میں 420کروڑ کی رقم کو منظوری دی گئی ہے۔
کابینہ نے یونیورسٹی کھولنے کے لئے سنٹرل یونیورسٹی ایکٹ 2009میں ترمیم کی تجویز کو بھی منظوری دی ہے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2125