NationalPosted at: Nov 8 2018 9:44PM ڈی سی آئی ایل میں صدفیصد سرمایہ کشی ہوگی
نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) حکومت نے پبلک سیکٹر کی کمپنی ڈریزنگ کارپوریشن انڈیا لمیٹڈ(ڈی سی آئی ایل) میں صدفیصد سرمایہ کشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی میں ڈی سی آئی ایل میں صدفیصد سرمایہ کشی کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ میٹنگ کے بعد وزیر قانونی روی شنکر پرساد نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ڈی سی آئی ایل کے شےئر خریدنے کیلئے ایک کنسورٹیم بنایاگیا ہے۔ اس میں چار بندرگاہی کمپنیاں ۔وشاکھاپٹنم ، پورٹ ٹرسٹ، پارادیپ پورٹ ٹرسٹ، جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ اور کانڈلا پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔
ڈی سی آئی ایل میں حکومت کی حصہ داری 73.44فیصد ہے ۔ حکومت کے اس فیصلے سے ڈی سی آئی ایل ایل کی توسیع ہوگی۔ اس سے بندرگاہوں کو بھی بچت ہوگی۔
ایک دیگرفیصلے میں مرکزی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی نے بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور بی بی این ایل کی خرید میں پبلک سیکٹر کی کمپنی میسرز آئی ٹی آئی لمیٹڈ کا کوٹہ مقر ر کردیا ہے ۔ تینوں مواصلاتی کمپنیوں کی خرید میں اگلے تین برس تک آئی ٹی آئی لمیٹڈ کا 30فیصد کوٹہ طے ہوگا۔ آئی ٹی آئی لمیٹڈ اسی صورت میں آرڈر کو قبول کرے گی جب قیمتیں تجارتی طورپر موزوں ہوں گی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2110