NationalPosted at: Nov 8 2018 11:02PM دشمن پراپرٹی کے تحت ساڑھے چھ کروڑ سے زیاہ شیئر فروخت کئے جائیں گے
نئی دہلی، 8نومبر (یو این آئی) حکومت نے دشمن پراپرٹی کے تحت آنے والے تین ہزار کروڑ روپے کے ساڑھے چھ کروڑ سے زیادہ کے شیئروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا۔
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ دشمن پراپرٹی کے تحت آنے والے چھ کروڑ پچاس لاکھ 75ہزار 877شیئروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ شےئر 996کمپنیوں میں 20ہزار 323شےئرہولڈروں کے ہیں۔ ان شےئروں کی قیمت 1968کے حساب سے کم از کم تین ہزار کروڑ روپے ہے۔ ابھی یہ شےئر دشمن پراپرٹی کی محافظ وزارت داخلہ کے قبضہ میں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ قدم 1968 کے دشمن پراپرٹی ایکٹ کے تحت اٹھایا جارہا ہے۔
ان 996کمپنیوں میں سے 588کمپنیاں ابھی سرگرم ہیں اور ان میں 139کمپنیاں شےئربازار میں لسٹڈ بھی ہیں۔ ان شینئروں کو فروخت کرنے کے لئے سرمایہ کاری اور عوامی پراپرٹی منیجمنٹ محکمہ کو مجاز بنایا گیا ہے۔
مسٹر پرساد نے اسے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شےئروں کی فروخت سے ملنے والی رقم کافی بڑی ہوگی اور اس کا استعمال عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں میں کیا جائے گا۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2155