NationalPosted at: Sep 12 2018 4:37PM کسانوں کے لئے شروع ہوگی ان داتا یقینی آمدنی اسکیم
نئی دہلی، 12 ستمبر(یو این آئی) حکومت نے کسانوں کو ان کی فصلوں کی فائدہ مند قیمت دلانے کے مقصد سے پردھان منتری ان داتا یقینی آمدنی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندرمودی کی صدارت میں آج کابینہ کی ہوئی میٹنگ میں وزارت زراعت کے اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی۔
وزیر زراعت رادھاموہن سنگھ نے بعد میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ خریف سیزن کے دوران ریاستی حکومتیں بھاونتر یوجنا کے تحت دالوں کی فصلوں کی خرید کرسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال فصلوں کی خرید کے لئے بینک گارنٹی دینے کے خاطر 16550کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاستوں میں پائلٹ پروجیکٹ کے طورپر پرائیوٹ خریداسٹاکسٹ اسکیم کے تحت بھی اناجوں کی خریداری کی جائے گی۔
یو این آئی ج ا