NationalPosted at: Jan 23 2019 4:55PM جی ایس ٹی قومی اپیلی ٹریبونل کو کابینہ کی منظوری
نئی دہلی، 23 جنوری (یو این آئی) حکومت میں اشیاء اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) اپیلی ٹریبونل کے قومی بنچ کے قیام کو منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن میں تجویز کو منظوری دی گئی۔قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس قومی بنچ میں چےئرمین کے ساتھ ہی ایک تکنیکی رکن(مرکز) اور ایک تکنیکی رکن(ریاست) ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی اے ٹی کی قومی بنچ کے قیام پر 92.50لاکھ روپے کی لاگت آئے گی جب کہ اس پر سالانہ 6.86کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔
خیال رہے کہ جی ایس ٹی کے تحت ریاست کے اندر ہونے والے تنازعات سے نمٹنے کے لئے ابھی نظم ہے اور اب دو یا زیادہ ریاستوں کے مابین ہونے والے تنازعات کے حل کے مقصد سے جی ایس ٹی اے ٹی کی قومی بنچ قائم کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے اس کے قیام کی سفارش کی تھی۔
یو این آئی ج ا