NationalPosted at: Apr 25 2018 3:53PM جوٹ کی امدادی قیمت 3700روپے فی کوئنٹل مقرر
نئی دہلی، 25 اپریل(یو این آئی) مرکزی حکومت نے خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت میں دو سوروپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرکے 3700 روپے فی کوئنٹل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی امور سے متعلق کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔ سال2018-19 میں خام جوٹ کی کم از کم امدادی قیمت 3700روپے فی کوئنٹل طے کی گئی ہے۔ سال2017-18میں خام جوٹ کی امدادی قیمت 3500فی کوئنٹل تھی۔
زرعی لاگت اور قیمت کمیشن کی سفارش پر خام جوٹ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔جوٹ کارپوریشن آف انڈیا مرکزی نوڈل ایجنسی کے طور پر جوٹ پیدا کرنے والی ریاستوں میں کام کرتا رہے گا تاکہ کسانوں کی کم از کم امدادی قیمت مل سکے۔
یو این آئی ج ا