NationalPosted at: Jul 8 2020 5:50PM غریب کلیان ان یوجنا میں پانچ ماہ کی توسیع کی منظوری
نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) حکومت نے آج پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو پانچ ماہ کے لئے بڑھانے کی منظوری دی ہے اس اسکیم کو اب نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے دھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو پانچ ماہ کے لئے بڑھانے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 81 کروڑ افراد کو فی کس 25 کلو اناج اور پانچ کلو چنا مفت ملے گا۔ اس اسکیم پر ایک لاکھ 49 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔
اس اسکیم کے تحت 203 لاکھ ٹن اناج، 9.70 لاکھ ٹن چنا تقسیم کیا جائے گا۔ اس سے غریبوں ، مہاجر مزدوروں اور نچلے متوسط طبقے کو فائدہ ہوگا۔ حکومت نے اس اسکیم کا اعلان مارچ میں کیا تھا۔
یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1735