NationalPosted at: Sep 12 2018 6:42PM
Shareڈیزائن کے چار اداروں کو قومی اہمیت کا درجہ
نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) حکومت نے ڈیزائننگ کی تربیت دینے والے چار اداروں کو قومی اہمیت کے اداروں کا درجہ دیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں یہاں بدھ کے روز منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی قومی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ ، وجئے واڑہ کا نام بدل کر قومی ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ ،امراوتی کیا گیا ہے۔
ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ فیشن ڈیزائن کے جن اداروں کو قومی اہمیت کے ادارے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ادھر پردیش میں وجئے واڑہ، ہریانہ میں کروکشیتر، آسام میں جورہاٹ اور مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع این آئی ڈی شامل ہیں۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 1800