NationalPosted at: Jan 22 2020 7:35PM چھ نئے این آئی ٹی مستقل کیمپس کی تعمیر کے لیے 4371کروڑ کی منظوری
نئی دہلی ،22جنوری (یواین آئی)ملک کے چھ نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی )کے مستقل کیمپس کی تعمیر کےلیے کابینہ نے بدھ کو چار ہزار 371کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے وزریراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی ۔اطلاعات ونشریات کےوزیر پرکاش جاؤڈیکر نے صحافیوں کوبتایاکہ اروناچل ،ناگالینڈ ،پڈوچیری ،میزرورم ،میگھالیہ ،دہلی وغیرہ میں ان انسٹی ٹیوٹس کے مستقل کیمپس قائم کیے جارہے ہیں ۔پہلے این آئی ٹی کے لیے 250،250کروڑیعنی کل 1500کروڑ ر وپئے کا بجٹ تھا جسے بڑھاکر اب 4371کروڑ 90لاکھ روپئے کردیاگیاہے ۔انکی تعمیر کا کام تو 2009میں ہی شروع کیاگیاتھا لیکن زمین نہ ملنے اور دیگر تکنیکی اسباب سے تعمیری کام پورا نہیں ہوسکا۔ان میں پڑھائی 11۔2010میں آرضی کمیپس میں شروع ہوئی تھی ۔اب مستقل کمیپس 22۔2021میں شروع ہوجائیں گے ۔
ایک سرکاری اعلان کے مطابق ان کیمپس میں 6320طلبا داخلہ لے سکیں گے ۔
یواین آئی۔ایف اے