image
Tuesday, Nov 20 2018 | Time 01:04 Hrs(IST)
National Share

براڈ گیج لائنوں کی پوری طرح برق کاری ہوگی:گوئل

براڈ گیج لائنوں کی پوری طرح برق کاری ہوگی:گوئل

نئی دہلی،12ستمبر(یواین آئی)مرکزی کابینہ نے ملک میں باقی بچی سبھی براڈ گیج ریلوے لائنوں کی پوری طرح برق کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے کےوزیر پیوش گوئل نے بدھ کو پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔برق کاری کا کام سبھی ریلوے سیکشنوں میں باری باری سے پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے جہاں تیل پر ریلوے کا انحصار کم ہوگا وہیں ڈیزل انجن سے چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والی آلودگی سے بھی آزادی ملے گی۔جن ریلوے لائنوں کی پوری طرح سے برق کاری نہیں ہوئی ہے اور منزل تک پہنچنے سے پہلے راستے میں ہی بجلی کے انجن کو ڈیزل انجن میں بدلنا پڑتا ہے ان سبھی راستوں کی جلد ہی ترجیح کے ساتھ برق کاری کی جائے گی تاکہ سفر کو پورا کرنے میں کم وقت لگےاور سفر کو زیادہ آرام دہ اور آسان بنایا جاسکے۔
ریلوے وزیر نے کہا کہ اس فیصلے سے ریلوے آپریشن آسان ہوگا،ریل کی رفتار ،تحفظ اور طاقت بڑھےگی اور خدمت کے معیار میں اہم تبدیلی آئے گی۔ریلوے لائنوں کی برق کاری کے دوران 20.4کروڑ لوگوں کےئے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جب سبھی براڈ گیج ریلوے لائنوں کی برق کاری ہوجائےگی تو اس سے ریلوے کے آپریشن میں خرچ ہونے والے ایندھن سے ہر سال 13510کروڑ روپے کی بچت کی جاسکے گی۔
یواین آئی۔اےایم۔

خاص خبریں
سانبہ میں بی ایس ایف کیمپ میں حادثاتی دھماکہ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ جاں بحق، 4 دیگر زخمی

سانبہ میں بی ایس ایف کیمپ میں حادثاتی دھماکہ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ جاں بحق، 4 دیگر زخمی

جموں ، 19نومبر (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے منگو چک علاقہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کیمپ میں پیر کی شام ہونے والے ایک گرینیڈ دھماکے میں بی ایس ایف کا ایک اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے ۔

...مزید دیکھیں
سونیا کا مودی پر حملہ، کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور کچھ لوگ کریڈٹ لیتے ہیں

سونیا کا مودی پر حملہ، کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور کچھ لوگ کریڈٹ لیتے ہیں

نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) کانگریس کی سابق چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے گئے بغیر ان پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کام کرتے ہیں اور کچھ اس کا کریڈٹ لینے کے لئے بیتاب رہتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ہمیں اپنے پورے تعلیمی نظام کو دوبارہ مرتب کرنے کی ضرورت ہے: نائب صدرجمہوریہ

ہمیں اپنے پورے تعلیمی نظام کو دوبارہ مرتب کرنے کی ضرورت ہے: نائب صدرجمہوریہ

نئی دہلی،19نومبر(یواین آئی) نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے طلباء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’’آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ اس عظیم یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا ہے، لیکن آج آپ ان نوجوان لوگوں کے لئے بھی سوچیں جنہیں اس کا مستحق ہونے کے باوجود ایسا موقع نہیں ملا۔

...مزید دیکھیں
آر بی آئی بورڈ کی میراتھن  میٹنگ

آر بی آئی بورڈ کی میراتھن میٹنگ

ممبئی، 19 نومبر (یو این آئی) حکومت کے ساتھ جاری رسہ کشی کے درمیان پیر کے روز یہاں ریزرو بینک (آر بی آئی) کے بورڈ کی میراتھن میٹنگ ہوئی جو دیر شام قریب ساڑھے سات بجے ختم ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
راہل، سونیا، پرنب اور منموہن نے اندراگاندھی کو یاد کیا

راہل، سونیا، پرنب اور منموہن نے اندراگاندھی کو یاد کیا

نئی دہلی، 19 نومبر (یون آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی، کانگریس پارلیمانی پارٹی (سي سي پي) کی صدر سونیا گاندھی، سابق صدر پرنب مکھرجی اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی سمادھی شکتی استھل جاکر انہیں عقیدت پیش کی اور ملک کے لئے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔

...مزید دیکھیں
ادلی وال گرینیڈ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کے اشارے:کیپٹن امریندر سنگھ

ادلی وال گرینیڈ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کے اشارے:کیپٹن امریندر سنگھ

ادلی وال (امرتسر) 19 نومبر(یو این آئی) پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے پیر کے دن کہا ہےکہ نرنکاری بھون پر گرینیڈ حملے میں پاکستان کا ہاتھ ہونے کا شک ہے۔

...مزید دیکھیں
سب کا ساتھ ۔ سب کا وکاس کے نعرے کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں :مودی

سب کا ساتھ ۔ سب کا وکاس کے نعرے کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں :مودی

سلطان پور، (ہریانہ) 19 نومبر (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کے نعرے کے ساتھ ان کی حکومت نے قوم کی ترقی کا جو عزم کیا تھا وہ کامیابی میں تبدیل ہونے لگا ہے اور اس کے نتائج سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

امرتسر میں نرنکاری ست سنگ ڈیرہ پر دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت :مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

19 Nov 2018 | 9:42 PM

نئی دہلی،19 نومبر (یو این آئی) مرکزی جمعیت اہل حدیث( ہند) سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے امرتسر میں نرنکاری ست سنگ ڈیرہ پر ہوئے گرینیڈ حملہ جس میں تین افراد ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہوئے، کی پر زور مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اورغیر انسانی عمل قرار دیا ہے ۔

تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے تشدد میں 47زخمی

12 Sep 2018 | 1:48 PM

اگرتلا،12ستمبر(یواین آئی)تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان کئی مقامات پر تشدد ہوا،جس میں ایک پولیس افسر سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔

image