NationalPosted at: May 28 2020 10:29PM کورونا سے سب سے زیادہ متاثر 13شہروں کی صورت حال کا جائزہ
نئی دہلی 28 مئی(یو این آئی)کابینہ سکریٹری راجیو گوبا نے کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ملک کے 13شہروں کی صورت حال کا آج یہاں جائزہ لیا۔
میٹنگ میں ان شہروں کے کارپوریٹرز ، ضلعی مجسٹریٹ ،متعلقہ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے چیف سیکرٹریوں نے بھی حصہ لیا۔ ان شہروں میں کورونا وباسےسب سے زیادہ متاثرہ علاقےہیں اور یہاں ملک میں کوروناانفیکشن کے کل معاملوں کا 70 فیصد ہے۔
ان شہروں میں ممبئی ، چنئی ، دہلی ، احمد آباد ، تھانہ ، پونے ، حیدرآباد ، کولکاتہ ، ہاوڑا ، اندور ، جے پور ، جودھپور ، چینگلپٹو اور ترووللور شامل ہیں۔
کابینہ سکریٹری نے ان شہروں میں کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیل سے بات چیت کی اور صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لیا۔ مرکزی حکومت شہری بستیوں میں کورونا وبا کے انتظام کے حوالے سے ہدایات پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔
اس دوران ، آئندہ کی حکمت عملی میں انفیکشن کی شرح ، اموات کی شرح ، دگنا ہونے کی شرح اور فی دس لاکھ میں ٹیسٹنگ کی شرح وغیرہ جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کنٹینمنٹ زون کا جغرافیائی تعین معاملات کی تعداد ،رابطے میں آئے لوگوں اور کیسز کے پھیلاو وغیرہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جانا چاہئے۔ اس سے کورونا رسک والے علاقے کی حد کا تعین کرنے اور لاک ڈاؤن کے پروٹوکال کو سختی سے نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔
میونسپل کارپوریشن بھی یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ ضرورت پڑنے پر رہائشی کالونی،محلے، کارپوریشن وارڈ یا پولیس اسٹیشن ، کارپوریشن زون یا قصبے کو بھی کنٹینمنٹ زون بنایا جاسکتا ہے۔ شہروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوکنٹینمنٹ زون ایریا کو مناسب طریقہ سے وضاحت کرنا چاہیے۔ اس میں بلدیاتی اداروں سے بھی معلومات لی جانی چاہیے۔
یو این آئی۔الف الف