RegionalPosted at: Dec 9 2019 1:19PM یوپی حکومت کا 74 پاکسو عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ
لکھنؤ: 09 دسمبر(یواین آئی) اترپردیش میں خواتین اور اطفال کے خلاف جرائم کے حوالے سے فکر مندر ریاستی حکومت نے 74 نئی پاکسو عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں پیر کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر برجیش پاٹھک نے بتایا کہ ریاست میں عصمت دری کے 25749 معاملے زیر التوا ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکسو کی 74 نئی عدالتوں کے تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم پر حکومت فکر مند ہے۔ خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلیں گے۔ جس کے لئے حکومت 218 فاسٹ ٹریک کورٹ قائم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین اور اطفال متعلق جرائم کے لئے الگ الگ عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکسو عدالت پر 55 کروڑ 50 لاکھ اور خواتین کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ پر 163 کروڑ روپئے کا خرچ آئےگا۔ عدالتوں کے لئے اگر اپنی عمارت نہیں ہوگی تو کرائے پر لی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کورٹ کی کاروائی آج سے شروع ہوجائے گی۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے لئے مرکزی حکومت 60 فیصدی اور ریاستی حکومت 40 فیصدی مالی تعاون فراہم کرے گی۔
یواین آئی۔ولی