image
Thursday, Mar 28 2024 | Time 14:57 Hrs(IST)
National

جی ایس ایل وی لانچنگ گاڑی کے چوتھے مرحلے کو جاری رکھنے کی منظوری

جی ایس ایل وی  لانچنگ گاڑی کے چوتھے مرحلے کو جاری رکھنے کی منظوری

نئی دہلی، 15 اپریل (یو این آئي) حکومت نے آج خلائی گاڑی ( جی ایس ایل وی) کے چوتھے مرحلے کو سال 2024 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس ضمن کی تجویز کو منظوری دے دی گئی۔ یہ منظوری 2021-2024 کی مدت کے لئے دی گئی ہے۔اس دوران کم از کم پانچ جی ایس ایل وی فیز -4 مشن کو انجام دیا جائے گا۔ پورے مشن کی کل لاگت 2،729.13 کروڑ روپے ہے۔ اس سے ہندوستان دو ٹن وزن والے سٹیلائٹ کی پروجیکشن خود کر سکے گا۔ بنیادی طور پر زمین کی نزدیکی تصاویر لینے والے، نیویگیشن، ڈیٹا ریلے مواصلات اور خلائی سائنس میں کام آنے والے سٹیلائٹ اس طبقے کے ہوتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے پہلے انسانی خلائی مشن 'گگن يان' کے لئے ڈیٹا ریلے مواصلاتی سٹیلائٹ کی ضرورت ہو گی۔
یو این آئی ۔م ش ۔ 1445

خاص خبریں
گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ ترسیم سنگھ کا گولی مار کر قتل

نینیتال، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں جمعرات کی صبح گرودوارہ سری نانک متہ صاحب کے کار سیوا سربراہ بابا ترسیم سنگھ کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے  ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

ترسیم سنگھ قتل کیس کی تحقیقات کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی

دہرادون، 28 مارچ (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع کے تحت واقع ممتاز سکھ گرودوارہ نانک متہ صاحب کے کارسیوا سربراہ کے قتل کیس کی اعلیٰ ترجیحی جانچ کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

تمل ناڈو کے ایروڈ سے لوک سبھا کے رکن گنیش مورتی کا انتقال

چنئی، 28 مارچ (یو این آئی) تمل ناڈو کے ایروڈ حلقہ سے مرومالارچی دراوڑ منترا کژگم (ایم ڈی ایم کے) کے لوک سبھا رکن اے گنیش مورتی کا جمعرات کو کوئمبٹور کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

مدھیہ پردیش: سات سیٹوں کے لیے آج نوٹیفکیشن جاری

بھوپال، 28 مارچ (یو این آئی) مدھیہ پردیش کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائےگا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

کشمیر کے لوگ ہمارے ساتھ ہیں، باقی ہمیں کسی چیز کی پرواہ نہیں:بی جے پی

سری نگر، 28 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر کے ترجمان ڈاکٹر طاہر چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں اور باقی ہماری پارٹی کو کسی چیز کی پرواہ نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد

واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

...مزید دیکھیں
گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

گھانا میں کار حادثہ، تین پولیس اہلکار ہلاک

اکرا، 28 مارچ (یو این آئی) گھانا کے تشدد زدہ علاقے میں بدھ کو ایک کار حادثے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image