NationalPosted at: Sep 15 2019 11:55PM سنگل یوز پلاسٹک پر حکومت برم دور کرے: کیٹ
نئی دہلی، 15ستمبر (یو این آئی) دی کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس(سی اے آئی ٹی)نے مرکزی جنگلات و ماحولیات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر سے ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کے استعمال کو بند کرنے کے بارے میں پھیلے برم کو دور کرنے کی درخواست کی ہے۔
سی اے آئی ٹی نے مسٹر جاوڈیکر کو آج ایک خط لکھ کرکہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار استعمال کئے جانیو الے پلاسٹک کے استعمال پر روک لگانے کی اپیل کے بعد کاروبار اور صنعتی دنیا میں کئی طرح کے برم بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس بارے میں صورتحال واضح نہیں کی جاتی تو اس مہم کے راستے میں کئی رکاوٹیں آئیں گی۔
کنفیڈریشن نے درخواست کی کہ ماحولیات وزارت کو اس بارے میں مذکورہ ہدایات فوری طورپر جاری کرنی چاہئیں جس سے کہ کاروبار اور صنعتی دنیا بھی اسی کے مطابق اپنی تیاری کرسکے۔
کنفیڈریشن نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ایک بار استعمال کئے جانے والے پلاسٹک پر روک کے سلسلہ میں دو اکتوبر اہم دن ہے جو زیادہ دور نہیں ہے اس لئے وزارت کو متعلقہ ہدایات پر تفصیلی بات چیت کرنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کی ایک میٹنگ بلانی چاہئے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1620