InternationalPosted at: Feb 26 2020 9:42AM کینیڈا ایئر لائن نے چین کی پروازوں کی منسوخی کو اپریل تک بڑھا دیا
اوٹاوا، 26 فروری (اسپوتنك) ایئر کینیڈا ایئر لائن نے چین میں كورونا وائرس وبا کی وجہ سےا پنی پرواز وں کی منسوخی کو 10 اپریل تک بڑھا دیا ہے ۔ کینیڈیا ئی نشریاتی ادارے نے ایئر لائن کے حوالے رپورٹ دی ہے کہ جنوری میں ایئر کینیڈا نے چین کے بیجنگ اور شنگھائی شہروں کے لئے پروازوں کو 29 فروری تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ، اس کی میعاد کو 10 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ ایئر لائنز نے بیان میں کہا’’ ایئر کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی، ٹرانسپورٹ کینیڈا اور گلوبل افیئرز کی مشاورت سے صورت حال پر باریک بینی سے نظر رکھے گا‘‘۔
واضح ر ہے کہ چین میں كورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے کئی ممالک نے عارضی طور پر چین کے لئے اپنی پروازوں کو بند دیا ہے ۔
اسپوتنک ۔ ک ج