NationalPosted at: Jan 23 2018 12:43PM سیلنگ کے خلاف تاجروں کا دہلی بند
نئی دہلی، 23 جنوری (یواین آئی) سپریم کورٹ کی نگرانی کمیٹی کی ہدایت پر ہو رہی سیلنگ کے خلاف پوری دہلی میں تجارتی ادارے بند ہیں۔ راجدھانی کے دو ہزار سے زیادہ تجارتی تنظیموں کے سات لاکھ سے زیادہ تاجروں نے آج کاروبار بند رکھا ہے۔ اس بند کو عام آدمی پارٹی کے ساتھ ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کی تجارتی تنظیموں کی بھی حمایت حاصل ہے۔ عام آدمی پارٹی کی تجارتی یونٹ سیلنگ کے خلاف ہاتھوں میں پیالہ لے کر مارچ نکالے گی۔
بند کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں۔ دہلی پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیاں بھی بازاروں میں تعینات کی گئی ہیں۔
یو این آئی،اظ 1209