image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 16:46 Hrs(IST)
National

دہلی میں ایک اور گینگ وار، اندھادھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارا

دہلی میں ایک  اور گینگ وار، اندھادھند فائرنگ کرکے نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارا

نئی دہلی ، 27 ستمبر (یو این آئی) دہلی میں پیر کوا یک اور گینگ وار کے ایک واقعہ میں ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا قومی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ چار دنوں میں گینگ وار کا یہ دوسرا واقعہ ہے ، جس میں ایک کار میں سوار نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا پولیس ذرائع نے بتایا کہ دوارکا ضلع کے نجف گڑھ میں دیر شام پیش آنے والے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت شیوانگ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ منڈیرہ خورد کا رہائشی تھا اور گاڑی میں کہیں جا رہا تھا ، تب ہی کھیرا روڈ پر ایک دوسری کار میں سوار بدمعاشوں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کئی گولیاں لگنے کے بعد شیوانگ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا ، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔
مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ پہلی نظر میں اس واقعہ کا تعلق جمعہ کو دارالحکومت میں روہنی عدالت کی گینگ وار سے جوڑ کر دیکھا جارہاہے ۔ مقامی پولیس کے علاوہ اسپیشل سیل نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں روہنی عدالت میں گینگ وار میں تین جرائم پیشہ افراد کے قتل سے متعلق ہو سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ مرنے والا نوجوان شیوانگ کا منجیت محل نامی گروہ سے تعلق ہوسکتا ہے جبکہ نندو گینگ کے کارندوں پر اس حملہ کا شبہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جتیندر مان عرف گوگی کو جمعہ کے روز روہنی عدالت میں پیشی کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ قتل کا الزام اس کے حریف گینگ ٹلو تاجپوریا کے دو کارکنوں پر لگایا گیا ، جو پولیس کی جوابی کارروائی میں موقع پر ہی مارے گئے۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image