NationalPosted at: Jan 29 2018 10:18AM گھنے دھند کی وجہ سے دہلی میں ہوائی ٹریفک متاثر
نئی دہلی، 29 جنوری (یواین آئی) دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گھنے دھند کی وجہ سے آج صبح طیاروں کی اڑان کی سروس روکنی پڑی۔
ائرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ کم حد بصارت کی وجہ سے فی الحال کوئی ہوائی جہاز پرواز نہیں کر رہا۔ صبح 10:30 بجے تک حالات میں بہتری کی امید ہے۔
دہلی میں زیادہ تر ہوائی خدامات مہیا کرانے والی کمپنیوں کا مرکز ہونے کی وجہ سے یہاں ہونے والی تاخیر کا اثر ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پر بھی پڑرہاہے۔ چنڈی گڑھ سے بھی گھنے دھند کی وجہ سے سروس متاثر ہونے کے خبریں ہیں۔
یو این آئی،اظ 1007