NationalPosted at: Jan 1 2018 10:13AM نئے سال پر گھنے کہرے کی چادر میں لپٹی دہلی
نئی دہلی،یکم جنوری (یواین آئی) قومی راجدھانی میں لوگوں نے آج نئے سال کا استقبال گھنے کہرے کے ساتھ کیا۔ تاہم دن چڑھنے کے ساتھ دھند کم ہونے لگی ہے۔ ویژیبلٹی کم ہونےکی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات پر گہرا اثر پڑا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گہرے دھند اور رن وے پر ویژیبلٹی کا معیار انتہائی کم سطح پر ہونےکی وجہ سے تقریبا 20 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا، 150 سے زائد پروازوں میں تاخیر ہوئی اور تقریبا 50 طیاروں کی روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ ریل خدمات بھی اس کہرے سےمتاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔
گھنے کہرے کے باوجود نئے سال کے موقع پر كهيں کہیں مندروں میں عقیدتمندوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ کم ویژیبلٹی کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیاں رینگ رہی تھیں۔
یو این آئی،اظ