image
Thursday, Apr 18 2024 | Time 18:59 Hrs(IST)
National

کہرے کی وجہ سے 18 ٹرینیں رد

کہرے کی وجہ سے  18 ٹرینیں رد

نئی دہلی، 6 جنوری (یواین آئی) قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح گھنے کہرے کی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات متاثر ہوئیں۔
دھند کی وجہ سے 85 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ 18 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دہلی اور پورے قومی دارالحکومت علاقہ میں گھنے دھند کے سبب اورکم ویژیبلٹی کی وجہ سے تقریبا 64 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
آج بھی شدید سردی ہے۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت 7.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 08:30 بجے رطوبت 97 فیصد رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوائی اڈے پر ویژیبلٹی تقریبا 100 میٹر رہی۔ آج دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔ دن میں آسمان صاف رہے گا تاہم دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
یو این آئی،اظ 1041

خاص خبریں
الیکشن کمیشن  ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی   سے متعلق خدشات کو دور کرے  :  سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن ای وی ایم ۔ وی وی پی اے ٹی سے متعلق خدشات کو دور کرے : سپریم کورٹ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد مماثلت (گنتی) پر فیصلہ سنایا ہے  بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرانے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرنے والی درخواست پر جمعرات کو الیکشن کمیشن سے کہا گیا کہ وہ موجودہ نظام میں امیدواروں کے نمائندوں کی شمولیت سمیت تمام انتخابی عمل اور طریقہ کار سے متعلق تمام خدشات کو دور کرے اور چھیڑ چھاڑ کو روکے۔

...مزید دیکھیں
کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں مسٹر گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں:  آپ

مودی آئین کو بدلنے اور ووٹ کا حق چھیننے کے لیے 400 سیٹیں مانگ رہے ہیں: آپ

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی بابا صاحب امبیڈکر کے لکھے ہوئے آئین اور لوگوں کو دیے گئے ووٹنگ کے حق کو چھیننے کے لیے 400 سیٹوں کا مطالبہ کر رہے ہیں عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں اور ملک کے لوگوں کے ذہنوں میں یہ احساس مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کہ 2024 کا الیکشن آخری الیکشن ہوگا ۔

...مزید دیکھیں
محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

محبوبہ مفتی کی لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی اپیل

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں وکشمیر کے لوگوں سے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے بھاری تعداد میں باہر نکل کر ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا: 'یہ انتخابات بجلی، سڑک اور پانی کے لئے نہیں بلکہ یہ الیکشن سال 2019 کے بعد ہماری شناخت ختم کرنے اور ہماری اثاثے چھیننے کی کوششوں کے خلاف ہیں'۔

...مزید دیکھیں
غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

غلام نبی آزاد کے الیکشن نہ لڑنے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 18 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ان کو غلام نبی آزاد کے لوک سبھا انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر کوئی حیرانگی نہیں ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ان کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا جہاں وہ پارٹی کے لیڈر میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے اس سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔

...مزید دیکھیں
بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

بلیوا سٹار نے 60 سے 600 لیٹر کے ڈیپ فریزر کی نئی رینج لانچ کی

نئی دہلی، 18 اپریل (یو این آئی)معروف کمپنی بلیو اسٹار لمیٹڈ نے آج مختلف اپلی کیشنز کے لیے 60 لیٹر سے لے کر 600 لیٹر تک کی صلاحیت کے ساتھ توانائی کی بچت اور ماحول دوست ڈیپ فریزر کی ایک جامع نئی رینج کے آغاز کا اعلان کیا کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر بی تیاگ راجن نے سال2024 کے لیے ڈیپ فریزر کی نئی رینج کا آغاز کرتے ہوئے نے کہا کہ نئی مصنوعات زیادہ ذخیرہ کرنے، ٹھنڈک کی صلاحیت میں اضافہ اور بہتر ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جو بااثر برودت او رکولنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ گرمی منتقل کرنے کو یقینی بناتی ہیں۔

...مزید دیکھیں
مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

مودی ہر مرتبہ ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں:وزیراعلی تلنگانہ

حیدرآباد 18اپریل (یواین آئی)وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ہر مرتبہ مودی ای وی ایمس کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں  انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران بھی پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یہی بات کہتے ہیں کہ نریندرمودی اورای وی ایم جتنے دن رہیں گے کانگریس کو حکومت ملنے والی نہیں ہے انہوں نے پوچھا کہ مودی، ای وی ایم ہٹانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔

...مزید دیکھیں

ارشد وارثی نے بالی ووڈ میں سرکٹ کے نام سے شہرت پائی

18 Apr 2024 | 8:08 AM

یوم پیدائش 19 اپریل کے موقع پر ممبئی ، 18 اپریل (یو این آئی) ارشد وارثی کی پیدائش ایک مسلم گھرانے میں 19 اپریل 1968 کو ممبئی میں ہوئی۔

ای ڈی نے پچھلے 10 برسوں میں 5,155 پی ایم ایل اے کیس درج کیے

18 Apr 2024 | 6:51 PM

شملہ، 18 اپریل (یو این آئی) سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے کی جانے والی تلاشیوں میں پچھلے نو سال کی مدت کے مقابلے میں 86 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دس سالوں میں گرفتاریوں اور جائیدادوں کی قرقی میں تقریباً 25 گنا اضافہ ہوا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image