NationalPosted at: Oct 21 2018 10:39PM دہلی میں خوشگوار موسم
نئی دہلی، 21 اکتوبر (یواین آئی) قومی دارالحکومت میں اتوار کی صبح موسم خوشگوار رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو ا س موسم کے حساب سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہاں دن میں بادل چھائے رہیں گے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہاں صبح ساڑھے آٹھ بجے تک رطوبت کی سطح 65 فیصد رہی۔
ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں اوسط درجہ حرارت سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
یواین آئی،اظ