image
Friday, Apr 26 2024 | Time 01:25 Hrs(IST)
Auto World » Industry updat

ریلوے بھرتی بورڈ امتحانات کی تیاری

ریلوے بھرتی بورڈ   امتحانات کی تیاری

نئی دہلی، 29 مارچ (یو این آئی) ملک میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے خواہش مند نوجوانوں میں آج بھی ریلوے کی نوکری حاصل کرنے کا رجحان برقرار ہے۔
خاص طور پر ایسی صورتحال میں جب سرکاری نوکریاں ختم ہوتی جارہی ہیں اور حکومت کے ذریعہ طویل وقفے سے خالی عہدوں کو یا تو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے یا پھر ان عہدوں پر کسی کو فائز نہیں کیا جارہا ہے۔
ریلوے میں نوکریاں حاصل کرنے کی اہمیت کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں واقع ریلوے بھرتی بورڈ کے ذریعہ وقتا فوقتا محکمہ ریل کے خالی عہدوں کو بھرنے سے متعلق اشتہارات شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ان کے بارے میں روزگار سماچار اور ریلوے کی ویب سائٹ پر اطلاعات فراہم کی جاتی ہیں۔
ان عہدوں پر نچلی سطح سے لے کر اعلی افسر کے عہدے تک کی تقرریاں ہوتی ہیں ۔
ان عہدوں کے لئے طالب علم کا دسویں کلاس کا امتحان پاس ہونے سے لے کر انجیئنرنگ ڈگری ہولڈر تک کے طالب علم ان عہدوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

ریلوے میں خالی عہدوں کو بھرنے کے لئے سلیکشن کمیشن کے ذریعہ آل انڈیا سطح پر امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں۔
یہاں اسی طرح کے امتحانات اور اس سے متعلق بہتر تیاری کی جانکاری دی جارہی ہے تاکہ امتحان میں حصہ لینے والے اس میں بہتر کارکردگی پیش کرسکیں۔
ان امتحانات میں موٹے طو ر پر چار موضوعات پر سوالات پوچھے جاتے ہیں، جنرل ایویرنیس (عا م شعور) ارتھ میٹک ایبلٹی، ریزننگ (منطقی صلاحیت) اور ٹکنیکل ایبلیٹی (تکنیکی صلاحیت)
جاری یواین آئی۔
ایم جے،

image