image
Wednesday, Sep 19 2018 | Time 04:29 Hrs(IST)
Science Technology Share

’موبائل ایپ ‘ڈویلپر کی بڑھتی ہوئی مانگ

’موبائل ایپ ‘ڈویلپر کی بڑھتی ہوئی مانگ

نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) موبائل کے روزانہ بڑھتے استعمال سے اب شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہوگا جس کے لئے ’موبائل ایپ ‘نہ بنایا گیا ہو۔ملک و بیرون ملک میں ہزاروں ماہرین روزانہ کسی نہ کسی سروس یا پروڈکٹ کے لئے موبائل ایپ پر کام کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کی طرف سے موبائل کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کی طرف سے ایپ کے ذریعے گاہک اورسروس یوزرس تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے۔
ان کے ذریعے ایپ یوزرس اپنی ضرورتوں کے مطابق کمپنیوں کو آرڈر دیتے ہیں اور اسی کے ذریعے خدمات اور مصنوعات کی خریداری اورپیسوں کی ادائیگی بھی ہو جاتی ہے۔ان ایپ کے ذریعے بہت سے کام کسی طرح کی تکلیف اٹھائے بغیر ہو جاتے ہیں اور وقت ہی نہیں پیسوں کی بھی بچت ہوتی ہے۔ ای کامرس کے ساتھ منسلک كمپنیوں نے تو اب اپنی ویب سائٹ کی بجائے صرف ایپ کے ذریعہ ہی یوزرس کو خدمات فراہم کرنی شروع کر دی ہے۔ تعلیمی ادارے اور بڑی بڑی تنظیموں کے لئے بھی ایپ کا فروغ بے حد ضروری ہوگیا ہے۔
کیا ہے موبائل ایپ - بنیادی طور پر ایپ ایک قسم کا چھوٹا کمپیوٹر پروگرام ہوتا ہے جس کا موبائل فون، ٹیبلیٹ یا گھڑیوں وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ ایپ مختلف طرح کے ہوتے ہیں ۔ مثال کے طور پر ہیلتھ کیئر ، شاپنگ، گیمس کھیل وغیرہ ۔ بہت سے ایپس تو موبائل فون کے ساتھ ہی آتے ہیں جبکہ دیگر ایپ کو گوگل پلے اسٹور وغیرہ سے ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کیا جاتا ہے۔
جاری
یواین آئی ۔ اظ ، م س

خاص خبریں
صدرکووند نے مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کے لئے لوگو جاری کیا

صدرکووند نے مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی کے لئے لوگو جاری کیا

نئی دہلی، 18 ستمبر(یو این آئی) صدر رام ناتھ کووند نے مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی ملک بھر میں منانے کے لئے منگل کو ایک ’لوگو‘جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
مودی وارانسی  کو  557 کروڑروپے  کا تحفہ دیکر دہلی  واپس

مودی وارانسی کو 557 کروڑروپے کا تحفہ دیکر دہلی واپس

وارانسی، 18 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی کو اپنی 68 ویں سالگرہ کے موقع پر 557 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی منصوبے کا تحفہ دینے کے بعد یہاں سے مقررہ پروگرام کے مطابق منگل کو دہلی کے لئے روانہ ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مالیہ کے معاملے میں راہل  نے مودی اور جیٹلی پر کیا حملہ

مالیہ کے معاملے میں راہل نے مودی اور جیٹلی پر کیا حملہ

کرنول، 18 ستمبر (یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیرخزانہ ارون جیٹلی پر زبانی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ شراب کاروباری وجے مالیہ وزیر خزانہ کے علم میں ہوتے ہوئے ملک سے فرار ہوگئے اور وزیراعظم اس معاملے میں بالکل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
مالیہ معاملے میں جیٹلی کو برخاست کیا جائے:کانگریس

مالیہ معاملے میں جیٹلی کو برخاست کیا جائے:کانگریس

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) کانگریس نے بینکوں کے 9 ہزار کروڑ روپے لے کر غیر ملک فرار ہونے والے شراب کے کاروباری وجے مالیہ کے فرار کرانے میں وزیراعظم نریندر مودی سے بیان دینے اور وزیراعظم دفتر کے رول کی تفصیلی جانچ اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
شیکھر کی شاندار سنچری سے ہندوستان  نےبنائے 285 رن

شیکھر کی شاندار سنچری سے ہندوستان نےبنائے 285 رن

دوبئی، 18 ستمبر (یو این آئی) انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز میں رنوں کےلئےترس رہے بائیں ہاتھ کے اوپنر شیکھر دھون نے ہانگ کانگ کے گیند بازوں کی بے رحمی سے دھنائی کرتے ہوئے محض 120 گیندوں میں 127 رن بنائےجس کی بدولت ہندوستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ اے مقابلے میں منگل کو 50 اوور میں سات وکٹ پر 285 رن بنالیا ۔

...مزید دیکھیں
کانگریس تمام مذاہب کی خوشحالی والا ہندوستان چاہتی ہے:راہل گاندھی

کانگریس تمام مذاہب کی خوشحالی والا ہندوستان چاہتی ہے:راہل گاندھی

حیدرآباد18ستمبر(یواین آئی)صدر کانگریس راہل گاندھی نے واضح کیا کہ کانگریس ایک ایسے ہندوستان میں دلچسپی رکھتی ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ خوشحال ہوں ،ترقی کریں، نچلی ذات کے لوگوں کو بے رحمی سے نہ پیٹا جائے اور نہ ہی ان کو ہلاک کیا جائے۔

...مزید دیکھیں
رافیل سودے میں قومی سلامتی خطرے میں ڈالا جا رہا ہے:  کانگریس

رافیل سودے میں قومی سلامتی خطرے میں ڈالا جا رہا ہے: کانگریس

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی)مودی حکومت پر رافیل سودے میں ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دینے کا الزام لگاتے ہوئے آج کانگریس نے حکومت سے سوال کیا کہ اگر وہ رافیل جنگی طیارے سستے میں خرید رہی ہے تو پھر 126 کی جگہ صرف 36 طیارے ہی کیوں خریدے جارہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

کمسن کی آبرو ریزی کے مجرم کی سزائے موت پر عبوری روک

18 Sep 2018 | 11:34 PM

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش میں چار سال کی بچی کی عصمت دری کے مجرم ونود کی پھانسی کی سزا پر آج عبوری روک لگا دی۔

معین کا اسامہ کہنے والے کھلاڑی کا نام ظاہر کرنے سے انکار

17 Sep 2018 | 7:51 PM

دبئی ، 17 ستمبر (یو این آئی ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ انگلش کرکٹر معین علی کے ساتھ تعصبانہ رویہ برتنے اور سخت الفاظ استعمال کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر کے خلاف کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت وہ ایکشن لے سکتے ہیں۔

تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے تشدد میں 47زخمی

12 Sep 2018 | 1:48 PM

اگرتلا،12ستمبر(یواین آئی)تریپورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں اور برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان کئی مقامات پر تشدد ہوا،جس میں ایک پولیس افسر سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔

image