NationalPosted at: Apr 25 2018 11:33PM گڑیا عصمت دری معاملہ کو حل کرلینے کا سی بی آئی کا دعوی
نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے سنسنی خیز گڑیا عصمت دری اور قتل معاملہ میں ایک ملزم کی گرفتاری کے ساتھ ہی سی بی آئی نے اس کیس کو حل کرلینے کا آج دعوی کیا ہے۔
جانچ ایجنسی نے ملزم انل کمار عرف نیلو کو دارالحکومت کے پٹیالہ ہاوس عدالت میں آج پیش کیا جہاں سے اسے سات مئی تک کے لئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔
سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے انل کو تیرہ اپریل کو شملہ کے روہرو علاقے سے گرفتار کیا تھا۔ اسے دہلی لایا گیا اور خصوصی عدالت سے بارہ دن کی پولیس حراست میں لے لیا۔
جانچ ایجنسی نے پولیس حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد آج سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے سامنے اسے پھر سے پیش کیا ، جس نے ملزم کو سات مئی تک عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا۔
یو این آئی ج ا