image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 16:11 Hrs(IST)
National

نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی

نیٹ -یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی  گئی

نئی دہلی، 23 جون (یواین آئی)حکومت نے نیٹ امتحان میں دھاندلی سے متعلق معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے، مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی امتحان میں دھاندلی کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے وزارت تعلیم نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔نیٹ - یو جی امتحان کے نتائج جاری ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ حکومت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے بھی ہٹا دیا ہے، وہیں نیٹ پی جی داخلے کے امتحان کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ حکومت طلباء کے مفادات کی پابند عہدہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں یہ بات کہی۔
نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیٹ پی جی کا داخلہ امتحان کل 23 جون کو ہونا تھا۔
وزارت نے کہا ہے کہ کچھ حالیہ داخلہ امتحانات میں بے ضابطگیوں کے واقعات کے پیش نظر اس امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ امتحان کے پورے عمل کو جانچ پڑتال کے تحت رکھا جائے گا اور جلد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
وزارت نے امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفادات اور امتحان کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
نیٹ امتحان کے تنازعہ کے درمیان، مرکزی حکومت نے ہفتہ کی رات این ٹی اے(نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار سنگھ کو ہٹا دیا ان کی جگہ پردیپ سنگھ کھرولا کو نیا ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کرناٹک کیڈر کے 1985 بیچ کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔ مسٹر پردیپ سنگھ انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سی ایم ڈی بھی ہیں۔
یکم مئی 2024 کو، انہیں اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ دریں اثنا، 23 جون کو ہونے والا نیٹ- پی جی امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس کا انعقاد نیشنل بورڈ آف ایجوکیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان اتوار کو 300 شہروں کے 1000 سے زیادہ مراکز پر ہونا تھا۔
قبل ازیں سہ پہر، وزارت تعلیم نے بے ضابطگیوں کو روکنے اور این ٹی اے امتحانات میں شفافیت لانے کے لیے 7 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اعلان کیا۔ اسرو کے سابق چیئرمین اور آئی آئی ٹی کانپور کے سابق ڈائریکٹر رادھا کرشنن اس کے سربراہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ وزارت تعلیم کو پیش کرے گی۔
یواین آئی۔ م س

خاص خبریں
مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔

...مزید دیکھیں
14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو مارے جانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ‘‘۔

...مزید دیکھیں
گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے محترمہ واڈرا نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "مہاتما گاندھی جی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ہیں، بلکہ وہ پورے ہندوستان کے رہنما ہیں، جنہوں نے دنیا کو سچائی کی عظیم اقدار سے متعارف کرایا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) دہلی ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندرسچدیوا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا ہے اور ان پر انتخابی جلسے میں بھگوان رام سے متعلق کہانی کا غلط بیان دے کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے وریندرسچدیوا منگل کو صبح کناٹ پلیس میں واقع شری ہنومان مندر پہنچے اور شری رام دربار کے ساتھ ساتھ شری ہنومان جی اور سنت شرومنی تلسی داس جی کے درشن کیے۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

گڑیا بند، 21 جنوری (یواین آئی) چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد کے قریب گڑیا بند ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی کے سربراہ چلپتی سمیت 14 نکسلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن بیدخل کریں گے,کوئی ملک ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا : ٹرمپ

امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن بیدخل کریں گے,کوئی ملک ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر دوسری مدت کے لیے حلف اٹھالیا، انہوں نے خطاب میں امیگریشن قوانین، گرین پالیسی کے خاتمے، خام تیل کی پیداوار بڑھانے اور دیگر ممالک پر ٹیکس و ٹیرف عائد کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے فوری احکامات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

21 Jan 2025 | 3:42 PM

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

21 Jan 2025 | 3:55 PM

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

image