NationalPosted at: Aug 7 2024 7:26PM طب یونانی میں نظامِ صحت کے معیارات اور سی سی آر یو ایم کے ڈیجیٹل اقدامات پر ویبینار کا ا نعقا د
نئی دہلی،7جولائی (یو این آئی)سنٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن (سی سی آر یو ایم)، وزارت آیوش، حکومت ہند ، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن (این سی آئی ایس ایم) کے اشتراک سےطب یونانی میں نظامِ صحت کے معیارات اور سی سی آر یو ایم کے ڈیجیٹل اقدامات پر 7-8 اگست، 2024 کے دوران ایک ویبینارمنعقد کر رہی ہے۔ آج افتتاحی پروگرام میں یونانی میڈیسن کے انڈرگریجویٹس طلبہ و طالبات میں تحقیق کے تئیں دلچسپی اور قابلیت کو فروغ دینے کے لیےیونانی طبی تحقیق میں اسٹوڈنٹشپ پروگرام(SPUR) کا افتتاح بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر این ظہیر احمد، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر یو ایم، نے استقبالیہ اور تعارفی کلمات کہے، جب کہ ویدھ جینت دیوپُجاری، صدر، این سی آئی ایس ایم نےاسٹوڈنٹشپ پروگرام اِن یونانی ریسرچ (SPUR)کا افتتاح کیا اور اس کے مقاصد پر خطاب کیا۔ ڈاکٹر کے۔ جگناتھن، صدر (بی یوایس ایس)، این سی آئی ایس ایم8 اگست 2024 کو اختتامی خطاب کریں گے۔
افتتاحی تقریب کا اختتام ڈاکٹر غزالہ جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (یونانی)، سی سی آر یو ایم ، کے شکریے کے ساتھ ہوا۔ ویبینارکے پہلے دن معیاری طبی خدمات کے لیےمختلف ایکریڈیٹیشن اور سرٹیفیکیشن کے عمل کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا اور سی سی آر یو ایم کے ذریعے شروع کیے گئے مختلف ڈیجیٹل اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس ویبینار میں 50یونانی تعلیمی اداروں اور کونسل کےتقریباً200افراد نے شرکت کی۔
یو این آئی۔ ع ا۔م الف