image
Saturday, May 18 2024 | Time 20:36 Hrs(IST)
National

مرکز کا افسپا کے تحت شمال مشرقی ریاستوں کے ’متاثرہ علاقوں‘ کو کم کرنے فیصلہ

نئی دہلی، 25 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ مرکز کی مودی حکومت نے آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (افسپا) 1958 کے تحت آسام، ناگالینڈ اور منی پور میں ’متاثرہ علاقوں‘ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ شمال مشرق (شمال مشرقی) خطہ تیزی سے امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ شمال مشرقی علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’’شمال مشرق کے لیے ایک تاریخی دن، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہند نے ایک بار پھر ناگالینڈ، آسام اور منی پور کے متاثرہ علاقوں کو افسپا کے تحت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ شمال مشرقی ہندوستان میں سیکورٹی کی صورتحال میں کافی بہتری کی وجہ سے لیا گیا ہے‘‘۔
مرکزی وزیر داخلہ نے شمال مشرقی خطے کو ترجیح دینے کے لیے وزیر اعظم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا،’’ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار، وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرق میں سلامتی، امن اور ترقی کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں آج یہ خطہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور امن و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
جاری،یواین آئی، م ش

خاص خبریں
یہ الیکشن مذہب۔ثقافت کے تحفظ کا ہے:شاہ

یہ الیکشن مذہب۔ثقافت کے تحفظ کا ہے:شاہ

للت پور:18مئی(یواین آئی)اترپردیش کے للت پور میں ہفتہ کو وزیر داخلہ امت شاہ نے نے کہا کہ یہ الیکشن ملک کی ترقی، مذہب۔

...مزید دیکھیں
اپنے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ کل  بی جے پی ہیڈکوارٹر جائیں گے: کیجریوال

اپنے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ کل بی جے پی ہیڈکوارٹر جائیں گے: کیجریوال

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے لیڈروں کو ایک ایک کرکے جیل میں ڈالا جا رہا ہے، اس لئے وہ اتوار کو پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں کے ساتھ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر جائیں گے تاکہ وہ جنہیں چاہیں انہیں جیل میں ڈال دیں۔

...مزید دیکھیں
چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں پر 889 امیدوار

چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں پر 889 امیدوار

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی ) لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 25 مئی کو ہونے والی دہلی سمیت آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 57 سیٹوں کی ووٹنگ کے لیے 889 امیدوار میدان میں ہیں۔

...مزید دیکھیں
مالیوال کیس میں بیبھو زیر حراست

مالیوال کیس میں بیبھو زیر حراست

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) دہلی پولیس نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ذاتی معاون (پی اے ) بیبھو کمار کو آج حراست میں لے لیا ۔

...مزید دیکھیں
جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ  رشوت کی پیشکش  کا الزام

جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

بنگلورو، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراج گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے جڑے مبینہ جنسی استحصال کی ویڈیو پین ڈرائیور لیک کرنے کا الزام لگانے کے لئے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

...مزید دیکھیں
بشکیک میں ہندوستانی طلباءپر حکومت کی نظر: جے شنکر

بشکیک میں ہندوستانی طلباءپر حکومت کی نظر: جے شنکر

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو کہا کہ حکومت کرغزستان کی راجدھانی بشکیک میں ایک ہاسٹل میں مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں کے درمیان ہونے والے زبردست احتجاج کے تناظر میں ہندوستانی طلباءپر نظر رکھے ہوئے ہے۔

...مزید دیکھیں
عام آدمی پارٹی ' خواتین  مخالف پارٹی' بن چکی ہے: بی جے پی

عام آدمی پارٹی ' خواتین مخالف پارٹی' بن چکی ہے: بی جے پی

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو عام آدمی پارٹی (آپ ) کے ذریعہ اپنی ہی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال کی کردار کشی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے لیڈروں کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور عام آدمی پارٹی اب ' خواتین مخالف پارٹی' بن چکی ہے۔

...مزید دیکھیں
image