RegionalPosted at: Jun 18 2019 12:57PM چھتیس گڑھ: پولیس مڈبھیڑ میں خاتون نکسلی ہلاک
دھمتري، 18 جون (یواین آئی) چھتیس گڑھ کے ضلع دھمتري کے نکسل متاثرہ علاقہ میں آج علی الصبح ماؤنوازوں کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی مڈبھیڑمیں ایک خاتون نکسلی کو ہلاک کردیا گیا۔
سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ ماری گئی نکسلی سيتاندي دلم کی کمانڈر سیما منڈاوي ہو سکتی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ لاش کے قریب سے ایک انساس رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھمتري اور ضلع كانكیر کے سرحدی علاقے سے متصل كٹی گاؤں -سگھن پور کے جنگل میں 15 سے 18 کی تعداد میں ماؤنوازوں کے ہونے کی اطلاع پر تلاشی کے دوران نکسلیوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ میں خاتون نکسلی ماری گئی۔
پولیس نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے، جائے وقوعہ سے نکسل لٹریچر اور کئی اشیاء بھی برآمد ہوئے ہیں۔
یو این آئی،اظ