image
Friday, Mar 29 2024 | Time 11:34 Hrs(IST)
Regional

چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلی کے نام کا اعلان آج

چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلی کے نام کا اعلان آج

رائے پور، 15 دسمبر (یو این آئی) چھتیس گڑھ میں دو تہائی سے زیادہ اکثریت حاصل کرکے 15 سال بعد اقتدار میں واپسی کرنے والی کانگریس کے نو منتخب اراکین اسمبلی کی آج شام یہاں ہونے والی میٹنگ میں نئے وزیر اعلی کے نام پر مہر ثبت کردی جائے گی۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کی آج پھر سے دہلی میں دعویداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔ اس کے بعد وہاں سے سبھی خصوصی طیارے کے ذریعہ رائے پور کے لئے روانہ ہو گئے۔ مسٹر گاندھی نے آج بھی دعویداروں سے علیحدہ علیحدہ بات کی، اور بعد میں سبھی کے ساتھ میٹنگ کی۔ مشترکہ میٹنگ میں سب نے مسٹر گاندھی کو یقین دلایا کہ ان کا جو بھی فیصلہ ہو گا، سبھی اسے تسلیم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسٹر گاندھی کی طرف سے طے کئے گئے نام کے ساتھ ریاست کے لئے مقرر پارٹی آبزرور مسٹر ملک ارجن کھڑگے اور ریاست کے انچارج پی ایل پونیا دعویداروں کے ساتھ شام پانچ بجے ریاستی کانگریس کے دفتر میں ہونے والی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں پہنچیں گے۔ وہاں دعویدار ہی مسٹر گاندھی کی طرف سے طے کیا گیانام لیڈر کے عہدے کے لئے پیشکش کریں گے اور اسے ممبر اسمبلی منظور کریں گے۔
گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے فورا بعد ریاستی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے والے مسٹر بھوپیش بگھیل وزیر اعلی کے سب سے مضبوط دعویدار ہے جبکہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن تامردھوج ساہو کو بھی اس عہدے کا دعویدار سمجھا جا رہا هے۔درگ سے ممبر پارلیمنٹ مسٹر ساہو نے نامزدگی کے آخری لمحات میں پارٹی صدر مسٹر گاندھی کی ہدایت پر اسمبلی کا انتخاب لڑا تھا۔
ریاست کے مشہور سی ڈی معاملے میں مسٹر بگھیل کو جیل بھی جانا پڑا۔اس كے باوجود انہوں ریاست میں پارٹی کو مضبوط بنانے کی کوشش كي۔ مسٹر بگھیل غیر منقسم مدھیہ پردیش میں دگ وجے حکومت اور چھتیس گڑھ کے قیام کے بعد جوگی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔ اس عہدے کے ایک اور اہم دعویدار اپوزیشن لیڈر مسٹر سنگھ دیو نے انتخابی مہم شروع ہونے سے پہلے تک مسٹر بگھیل کے ساتھ کام کیا اور جدوجہد میں ان کے ساتھ رهےآخری وقت میں دونوں کے درمیان کچھ تلخی پیدا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
اس عہدے کے اہم دعویدار سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مهنت مدھیہ پردیش میں طویل عرصے تک وزیر رہ چکے هیں۔ انہیں سب کو ساتھ لے کر چلنے والا رہنما سمجھا جاتا هے۔عہدے کے تین دعویدار مسٹر بگھیل ، مسٹر ساہو اور مسٹر مہنت دیگر پسماندہ طبقات سے جبکہ واحد دعویدار سنگھ دیو کا تعلق جنرل زمرے سے هے۔مسٹر سنگھ دیو سرگوجا کے سابق راجا ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

رام بن میں قومی شاہراہ پر دلدوز سڑک حادثہ، 10 افراد فوت، ریسکیو آپریشن جاری

جموں، 29 مارچ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر بیٹری چشمہ علاقے کے نزدیک ایک دلدوز سڑک حادثے میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بچائو آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
جنوبی  افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جنوبی افریقہ میں سڑک حادثے میں 45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ، 29 مارچ (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے شمال مشرقی صوبے لمپوپو میں گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں بس میں سوار کل 45 لوگوں کی موت ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

شام کے شہر حلب میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

دمشق، 29 مارچ (یو این آئی) شام کے شمالی حلب شہر میں جمعہ کی علی الصبح سلسلہ وار دھماکے ہوئے۔

...مزید دیکھیں
یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کا غیر قانونی مواد ضبط

جے پور، 29 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں انفورسمنٹ ایجنسیوں نے یکم مارچ سے اب تک 348 کروڑ روپے کی منشیات، شراب، قیمتی دھاتیں اور دیگر غیر قانونی مواد ضبط کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد  جاں بحق ،74,980 زخمی

اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی افراد جاں بحق ،74,980 زخمی

غزہ، 29 مارچ (یو این آئی)غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی میں کم از کم 32,552 فلسطینی ہلاک اور 74,980 زخمی ہوگئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر میں آگ کی الگ الگ وارداتوں میں ایک مکان، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارمر کو نقصان

سری نگر، 29 مارچ (یو این آئی) وسطی ضلع سری نگر میں آتشزدگی کی الگ الگ وارداتوں میں ایک رہائشی، تین دکانوں اور ایک بجلی ٹرانسفارفر کو نقصان پہنچا ہے۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image