RegionalPosted at: Dec 11 2018 9:42AM چھتیس گڑھ میں سبھی90 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی شروع
رائے پور، 11 دسمبر (یو این آئی) سخت حفاظتی بندوبست کے درمیان چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات کی سبھی 90 سیٹوں پر ووٹوں کی گنتی آج صبح آٹھ بجے شروع ہو گئی۔
ریاستی الیکشن افسر کے دفتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سخت سیکورٹی انتظامات کے دوران ووٹوں کی گنتی سبھی 27 ضلع کواٹر میں بنائے گئے ووٹوں کی گنتی کے مراکز میں شروع ہو گئی هےریاست کی 90 اسمبلی سیٹوں پر ای وی ایم میں قید کل 1269 امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ دوپہر بعد تک آ جانے کا امکان ہے۔
ہر اسمبلی حلقہ میں سب سے پہلے ڈاک سے موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی ہے، اس کے آدھے گھنٹے بعد ای وی ایم مشینوں میں درج ووٹوں کی گنتی شروع هوگئی ۔ ای وی ایم میں درج ووٹوں کی گنتی کا آخری راؤنڈ تب تک مکمل نہیں ہوگا، جب تک کہ ڈاک سے موصول ہونے والے ووٹوں کی گنتی پوری طرح مکمل نہیں ہو جاتي۔گنتی کے مراکز پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور وہاں شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
جاری۔یو این آئی۔ این یو۔