NationalPosted at: Nov 15 2019 6:58PM ہائی کورٹ نے چدمبرم کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی
نئی دہلی ، 15 نومبر (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا سے متعلق بے ضابطگیوں کے معاملے میں تہاڑ جیل میں بند سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے رہنما پی چدمبرم کی درخواست ضمانت جمعہ کو خارج کردی۔
جسٹس سریش کیت نے معاملےکی سماعت کے بعد تجربہ کار سیاستدان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
واضح ر ہے کہ اسی معاملے میں ایک خصوصی عدالت نے مسٹر چدمبرم کو 27 نومبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔
سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ذریعہ مئی 2017 میں درج ایک ایف آئی آر کے مطابق ، جب مسٹر چدمبرم وزیر خزانہ تھے، کے دوران سن 2007 میں آئی این ایکس میڈیا کو 305 کروڑ کا غیر ملکی فنڈ حاصل کرنے میں غیر ملکی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) کی منظوری کے سلسلے میں بے ضابطگیاں برتی گئی تھیں۔
سی بی آئی نے مسٹر چدمبرم کو 21 اگست کو نئی دہلی میں گرفتار کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔