NationalPosted at: Aug 22 2019 3:34PM کانگریس نے چدمبرم کی گرفتاری کے سلسلے میں مودی حکومت کی مذمت کی
نئی دہلی،22اگست(یواین آئی)کانگریس نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کی گرفتاری کے سلسلے میں جمعرات کو نریندرمودی حکومت پر جم کر طنز کیا۔
کانگریس کےمیڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہا،’’پچھلے دو دن کے دوران ملک نے جمہوریت کےدن دہارے قتل اور حکومت کے ذریعہ انفرادی طورپر بدلے کی جذبے سے مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کا استعمال کئےجانے کے معاملے کو دیکھا۔‘‘انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر چدمبرم کے ساتھ جس طرح کے توہین آمیز ،غلط ارادے اور استحصال کرنے کےلئے منتخب کئےگئے طریقے اختیار کئے گئے،وہ مودی حکومت کی ذاتی اور سیاسی دشمنی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا جانچ ایجنسی پانچ سال کی جانچ کے بعد مسٹر چدمبرم کے خلاف کوئی الزام یا معاملہ سامنے نہیں آیا۔اس کے باوجود ان کے خلاف سی بی آئی کی کارروائی کی آڑ میں سیاسی حریفوں کو خاموش کرنے کا صرف طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کو چلے ’ہائی وولٹیج ڈرامے‘ کے درمیان مسٹر چدمبرم کو دیر رات سی بی آئی افسروں نے گرفتار کرلیا۔مسٹر چدمبرم رات تقریباً آٹھ بجے اچانک کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچے اور پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی این ایکس میڈیا سرمایہ کاری معاملے میں ان کے یا ان کے خاندان کے کسی دیگر رکن کے خلاف کوئی چارج شیٹ دائر نہیں ہے۔وہ قانون سے بھاگ نہیں رہے،بلکہ تحفظ مانگ رہے ہیں۔اس کے بعد وہ سیدھے اپنے گھر گئےجس کے بعد سی بی آئی افسران کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ان کی رہائش گاہ کے گیٹ بند ہونے کی وجہ سے سی بی آئی کے افسران دیوار کود کر اندر داخل ہوئے۔پولیس کی ایک ٹیم پچھلے دروازے سے گھر کے اندر گئی۔بعد میں رہائش گاہ کا گیٹ کھول دیاگیا۔تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد سی بی آئی ٹیم انہیں اپنے ساتھ لےگئی۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ مسٹر چدمبرم کو عدالت کی جانب سے جاری گرفتاری وارنٹ کی بنیاد پر گرفتار کیاگیا ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔