image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:37 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

فلم انڈسٹری میں چائلڈ آرٹسٹوں کا جلوہ بھی کم نہیں

فلم انڈسٹری میں چائلڈ آرٹسٹوں کا جلوہ  بھی کم نہیں

14 نومبر یوم اطفال کے موقع پر جاری
ممبئی 13 نومبر (یو این آئی) پردہ سمیں پر جہاں نوجوان فنکار وں نے اپنی اداکاری سے ہندی فلم انڈسٹری کو نئی بلندیاں عطا کیں اور ایک نئی اصطلاح سے نوازا وہیں چائلڈ آرٹسٹوں نے بھی اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کا بھرپور انٹرٹنمنٹ کیا اور ان کے دلوں پر راج کیا ہے۔

ہندی فلم انڈسٹری میں بچوں کی مین اسٹریم کم ہونے کے باوجود ان فنکاروں نے تاریخ رچائی ہے اور کافی مشہور ہوئے ہیں ۔
ان میں بے بی تبسم، مسٹر رتن، ڈیزی ایرانی، پلوی جوشی، مسٹر سچن، نیتو سنگھ، پدمنی کولہاپورے اور ارمیلا ماتونڈکر کا نام شامل ہیں۔
سترکی دہائی میں ایسے کئی چائلڈ آرٹسٹ ہوئے ہیں جنہون نے بطور اداکار اور اداکارہ کے فلم انڈسٹری میں اپنی امٹ چھاپ چھوڑی ہے اور کافی مقبول بھی ہوئے۔

1968 میں ریلیز فلم ’’دو کلیاں‘ میں نیتو کا دوہرا کردار کو ناظرین شاید ہی بھول پائیں ، اس فلم میں ان پر فلمایا گیت ’بچے من کے سچے‘ آج بھی سامعین کے درمیان بہت مقبول ہے۔

جاری۔
یو این آئی۔
شا پ۔
1344

image