InternationalPosted at: Oct 26 2020 10:30AM چلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 502،063 ہوئی
سینٹیاگو ، 26 اکتوبر (ژنہوا) چلی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وبا کے 1540 نئے معاملوں کی تصدیق کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 502،063 ہوگئی ہے۔
اتوار کے روز وزارت صحت نے بتایا کہ پچھلے دو ہفتوں میں متاثرین کی تعداد میں 12 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران 12 علاقوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لیکن لا اروکینیا ، لاس ریوس ، نوبل اور تاراپاکا سمیت دیگر میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
دریں اثنا ، 52 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 13،944 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں 478،252 افراد اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔
ژنہوا۔اےایم۔