InternationalPosted at: Jan 27 2020 9:35AM چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 80 ہوگئیں
بیجنگ،27جنوری(یواین آئی)چین میں خطرناک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی جبکہ2744 افراد متاثر ہیں۔
دریں اثنا چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیل کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلیفورنیا، ایریزونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یواین آئی،اظ